• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب امارات کا بینک مصر کی برانچز کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

ابوظبی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے بینک مصر کی برانچز کا فوری اور خصوصی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ امریکی حکام کی جانب سے بینک مصر کی متحدہ عرب امارات میں موجود شاخوں سے متعلق جاری بیان کے بعد کیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے بینک مصر کی اماراتی برانچز پر مبینہ منی لانڈرنگ اور بعض مشکوک مالی لین دین سے متعلق تشویش ظاہر کی البتہ حتمی الزام یا پابندی ابھی عائد نہیں کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید