لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر رانا انوار الحق ،یاسین وڑائچ، رانا لیاقت، امتیاز طاہر، امام دین ملک، نادیہ جمشید، چوہدری مسعود گجر چوہدری محمد علی، میاں ارشد، مرزا طارق ،طاہر اسلام، رانا خالد، مصطفٰی وٹو،عباس بیگ نے کہا ہےکہ پنجاب بھر کے اساتذہ اساتذہ، سرکاری ملازمین و پنشنرز اراکین صوبائی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین و پنشنرز کے معاشی استحصال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کےظالمانہ معاشی استحصال سے ملازمین سراپا احتجاج ہیں کیونکہ دیگر صوبوں اور وفاقی ملازمین کو تو لیوانکیشمنٹ پنشن وگریجویٹی پوری مل رہی ہے اور تنخواہوں میں تفریق کے خاتمے کے ڈسپییرٹی الاونس بھی دیا جا رہا ہے جبکہ صوبہ پنجاب کے ملازمین 45 فیصد ڈسپییرٹی الاونس سے بھی محروم ہیں