• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسز ہیلتھ کیئر سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، پرنسپل جنرل ہسپتال

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ مریضوں کی بہتر نگہداشت اور معیاری علاج ایک موثر اور فعال ہیلتھ کیئر سسٹم کی بنیاد ہے۔ اس لیے نرسز کو عصرِ حاضر کے جدید تقاضوں اور طبی مہارتوں سے ہم آہنگ رہنے کے لیے مزید محنت اور پیشہ ورانہ لگن سے آگے بڑھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم ایس نرسنگ ڈاکٹر سندس طاہر اور قائم مقام ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ صائمہ فتح (ڈی سی این ایس) جنرل ہسپتال سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ نرسز کسی بھی ہیلتھ کیئر سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔
لاہور سے مزید