لاہور ( جنرل رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کی خصوصی دلچسپی اور اقدامات کے تحت ریلویز پولیس کے حال ہی میں بھرتی ہونے والے 73 پروبیشنر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر بیدیاں، لاہور میں 8 ہفتوں پر مشتمل خصوصی اورینٹیشن کورس کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔