• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی قید کا ایک ایک لمحہ حساب دینا ہوگا، رحیم کاکڑ

کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما و سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ناکردہ گناہوں میں ناجائز طریقے سے قیدِ تنہائی میں رکھنا ظلم اور زیادتی ہے، جس کے ہر لمحے کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قید کے معاملے پر اللہ کے قہر سے ڈرنا چاہیے، پاکستان کے لیے سب کچھ برداشت کررہے ہیں اور آج تمام چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔رحیم کاکڑ نے کہا کہ مرکزی و پنجاب حکومت اور عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے، عمران خان واپس آئے گا اور ہر شخص کو آئین کے مطابق اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔ تحریک عوامی سیلاب کی طرح سب کو بہا لے جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید