کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام 2026 کے تحت بلوچستان کے 4 ہونہار طلباء کو ملٹری کالج جہلم، پنجاب میں تعلیم کے حصول کے لیے میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہےمنتخب طلباء کا تعلق قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان سے ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن خالد ماندائی نے کامیاب طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔