• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر حمزہ خان زہری سے یونس عزیز زہری اور اصغر ترین کی ملاقات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر ترین نے جھالاوان ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات میں صوبے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھےملاقات کے دوران باہمی روابط کو مزید فروغ دینے اور سیاسی و عوامی معاملات میں رابطہ کاری کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیاصوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں اپوزیشن جماعتوں کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا صوبائی حکومت نے اپوزیشن ارکان کے حلقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کی مجموعی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید