کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ اور لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکومت اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کراکر ان کے اہلخانہ کو ذہنی کرب اور اذیت سے نجات دلائی جائے اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالتمیں پیش اور انہیں قانونی چارہ جوئی کا حق دیا جائےیہ بات انہوں نے اتوار کو جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےمظاہرے میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ خواتین اور بچوں نے حصہ لیامقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مبینہ جبری گمشدگیاں بند کی جائیں۔