کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وائس فار مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اتوار 30 اگست کو شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔انہوں نے سیاسی جماعتوں ، طلبا تنظیموں ، انسانی حقوق کے کارکنوں ، سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ مظاہرے میں شرکت کریں ۔