• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک گیر ٹرین مارچ کے انقلابی نتائج برآمد ہونگے، پیپلز ریلوے ورکرز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پیپلز ریلوے ورکرز بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری کامریڈ میر محمد مینگل نےکہاہے کہ ملک گیر ٹرین مارچ کے انقلابی نتائج برآمد ہوں گے ان خیالات کا اظہارانھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پچھلی بار انتظامیہ نے ایک ہی حکمنامہ کے تحت ریل کی ہزاروں پوسٹوں کو ختم کیا مگر ریل کی ریٹائرڈ قیادت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رکھیجس سے انتظامیہ کے حوصلے بلند ہوئے اور اب مزید بیس ہزار پوسٹوں کو ختم کئے جانے کا پلان تیار ہے جس کی بھرپور مزاحمت کرے گی کیونکہ اب یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ ریٹائرڈ قیادت ریل اور ریل کے مزدوروں کیلئے نہیں بلکہ اپنے اور اپنے چند حواریوں کے مفادات کیلئے انتظامیہ کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید