• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارالحکومت میں طویل لوڈ شیڈنگ، کاروبارمفلوج

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروبارزندگی مفلوج کردیا ہے متعدد بار کیسکو حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا تا حال کوئی شنوائی نہیں ہورہی کاروبار پہلے ہی ٹھپ ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے تاجروں کے لئے مزید مشکلات بڑھا دی ہیں، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جب جی چاہا كیسكو والے بجلی بند كردیتے ہیں وولٹیج کی کمی بیشی کی وجہ سے برقی آلات خراب ہونے کاخدشہ لگا رہتاہے کئی علاقوںمیں پانی کی قلت بھی شدت اختیار کر گئی ہے صارفین نےمطالبہ کیاہےکہ بجلی فراہمی کانظامبہتر بنایاجائے۔
کوئٹہ سے مزید