• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ میں نئے سہولت مرکز کا افتتاح آج ہوگا

کوئٹہ(این این آئی) ہائیکورٹ آف بلوچستان میں نئے قائم کردہ سہولت سنٹر کا افتتاح آج پیرصبح ساڑھے 10بجے کو ہوگا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ خان آفریدی نئے قائم کردہ سہولت سنٹر کا افتتاح کریں گے جبکہ سہولت سنٹر کی افتتاحی تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ آف بلوچستان کے ججز شرکت کریں گے۔ہائی کورٹ آف بلوچستان میں سہولت سنٹر کے قیام سے سائلین کو سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری متوقع ہے سہولت سنٹر کا مقصد سائلین اور وکلا کو بہتر اور آسان خدمات کی فراہمی ہے۔
کوئٹہ سے مزید