کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مذہبی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم جس قسم کے حالات سے گزر رہے ہیں پھر آج ایک سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی ضرورت ہے تا کہ سامراج کے ایجنٹوں اور منکرین ختم نبوت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر زندگی گزارسکیں یہ باتیں مجلس احراراسلام کے سربراہ سید محمد کفیل بخاری ، پروفیسر خالد شبیر احمد، ملک محمد یوسف، ڈاکٹر شاہد محمود ، عبداللطیف خالد ، سید عطاء اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد مغیرہ، سید عطاء المنان بخاری اور دیگر نےاجتماع سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برطانوی سامراج سے پنجہ آزامائی نہ کرتے تو ہم آزادی کی نعمت سے ہمکنار نہ ہوتے انہوں نے کہا کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر کے عوام کے دلوں پر سے برطانوی سامراج کا جو خوف تھا اس کو اتار پھینکا اور لوگوں کو زندگی گزارنے کا حوصلہ دیا اور 1934میں سب سے پہلا پڑاؤ قادیان میں ڈالامجلس احرار اسلام قادیان سے لے کر ربوہ تک ایک پوری تاریخ رکھتی ہے جس طرح قادیان میں پہلے داخلے کا اعزاز مجلس احرار کو ہوا اسی طرح 27فروری1976میں پہلا داخلہ فرزندان امیر شریعت کی قیادت میں ربوہ میں ہوارہنمائوں نے کہا کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے تذکرے کے بغیر برصغیر کی آزادی کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی ۔