• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی سطح پر 2013 سے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، شہریار چشتی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے -الیکٹرک بورڈ کے چیئرمین شہریار چشتی نے کہا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو قابل اعتماد اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بجلی کے نظام کی بہتری پر 15ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے، صنعتی سطح پر 2013 سے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، صنعتیں نہیں چلیں گی تو روزگار اور کراچی کی معیشت کا پہیہ نہیں چل سکے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران کیا، شہریار چشتی نے کہا کہ کراچی میں بے پناہ معاشی اور صنعتی صلاحیت موجود ہے اور صنعتکار کے الیکٹرک کے بہترین صارفین ہیں، ہماری کوشش ہے کہ بجلی کی ترسیل اور سروس کا معیار مزید بہتر بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ کورنگی، سائٹ، بن قاسم سمیت تمام صنعتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ رابطہ برقرار رکھتے ہوئے صنعتکاروں کے مسائل کو سمجھا اور ان کا حل تلاش کیا جارہا ہے۔ کراچی کے شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، اس وقت کے -الیکٹرک کا نیٹورک 2100سے زائد فیڈرزپر مشتمل ہے جن میں سے 70فیصد سے زائد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید