کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاک کالونی پولیس نے ایک روز قبل پرانا گولیمار میں عمران نامی شخص کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ کا اہم شوٹر اور پولیس کو قتل و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا،ملزم سلمان ولد عمران کو خفیہ اطلاع پر گٹر باغیچہ پرانا گولیمار کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔