• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ستمبر کوبلوچستان بھرمیں شٹر ڈاؤن ہوگا،جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ کاکڑ نے کہا ہے کہ بدامنی ،بارڈروں اور قومی شاہراہوں کی بندش اور پیٹرولیم پر لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہوگایہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ 16اگست سے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں احتجاجی دھرنے جاری ہیں ہم نے روز اول سے بدامنی اورقومی شاہراہوں اور بارڈروں کی بندش کے خلافکے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر106 روپے لیوی کی مد میں وصول کررہی ہے اور یہ پیسے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی بجائے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر خرچ ہورہے ہیں اس صورتحال کے خلاف 3 ستمبر کو پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید