کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری محکمہ صنعت خالد سرپرہ نے چیف ایگزیکٹو افسر بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر طاہر رشید کے ہمراہ کراچی میں سیلانی آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ اور کوتھم انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور سیلانی آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ میں خاران، واشک اور پنجگور سے تعلق رکھنے والے 50 نوجوانوں سے ملاقات کی جو رائز پروگرام کے تحت ویب ڈویلپمنٹ کی تربیت حاصل کررہے ہیں بعد ازاں کوتھم انسٹی ٹیوٹ میں انہوں نے کیچ ، گوادر اور پنجگور سے تعلق رکھنے والی طالبات سے ملاقات کی جو پروفیشنل بیکنگ ، آرٹس اور ککنگ کی تربیت حاصل کررہی ہیں انہوں نے تربیتی عمل، سہولیات کا جائزہ لیااس موقع پر سیکرٹری صنعت و تجارت نے نوجوانوں کے جذبے، محنت اور تربیت میں دلچسپی کو سراہا۔