کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کوئٹہ برانچ کی صدر پروفیسرڈاکٹر رضوانہ ترین اورڈاکٹرپارس شہزاد نے پمزاسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہنومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع ایسا درد ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتاایسے دلخراش واقعے کو محض حادثہ قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا یہ صورتحال ناقابلِ برداشت ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔