کوئٹہ ( پ ر) تحریک انصاف کے رہنما سابق میئر ناظم محمدرحیم کاکڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر تین صوبوں کشمیر گلگت کے ڈومیسائل کے افراد کو کسی بھی صورت ملازمتیں دینے پر مکمل پابندی لگائی جائے اسمبلی میں ڈومیسائل کیمراعات کو فوری ختم کرنا ہوگا بصورت دیگر تین صوبوں بشمول کشمیر گلگت میں بھی ہمارے صوبے کو وہی حق دیا جائے ہمارے ساتھ یہ زیادتی فوری طور پر ختم کی جائے ہمارے صوبے کے وسائل کو بے دریغ لوٹا جارہا ہے ڈومیسائل پر اسلام آباد میں تمام سرکاری صوبے کے کوٹے پر دیگر بالادست صوبوں کے افراد کو لگایاجارہا ہے صوبے میں جعلی ڈومیسائل رکھنے والے ملازمین کو برطرف کیاجائے۔