کوئٹہ (پ ر ) جمعیت علما اسلام کے رہنماؤں حاجی جمال خان کھیتران ،تاج محمد، مولوی شیر خان اور خیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان 59 ایم بی بی ایس بی 17 این ٹی جیالوجسٹ آئی اسپیشلسنٹ پتھا لوجسٹ سرجن بی پی ایس 18 کی سیٹوں پر پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیاں کی جائیں جس سے صوبے میں ٹیلینٹ کو موقع ملے گا تاکہ غریب مریضوں کا بہتر علاج ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بلوچستان ایڈہاک پر بھرتی کرنا چاہتی ہے تو ایک کمیٹی سیکرٹری ہیلتھ کی سربراہی میں بنائی جائے جس میں کمشنر مجیب الرحمن اور ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمن ممبر ہوں اس سے قبل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈہاک پر بھرتیاں کی گئیں جو سراسر سیاسی وابستگی پر مبنی تھیں۔