کوئٹہ( پ ر) دریچہ اد ب پاکستان کوئٹہ چیپٹر کے چیف ایگزیکٹو پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر سحر ملتانی اور دیگر عہدیداروں نے معروف شخصیات عبدالرحمان براہوی،آغا گل ہاشم ندیم اور نور خان محمد حسنی کو اعزاز حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عبدالرحمن براہوئی کو کمال فن جبکہ آغا گل ہاشم ندیم اور نور خان محمد حسنی کو تمغہ امتیاز ملنا انکی علمی،ادبی،سماجی اور قومی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ بلوچستان اور ملک بھر کیلئے بھی باعث فخر ہے سحرملتانی اوردیگرعہدیداروں نے کہا کہ تینوں شخصیات نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اورانکی کامیابی نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اعزازا حاصل کرنے والی یہ شخصیات آئندہ بھی اپنی صلاحیتوں کو ملک،ادب اور معاشرے کی خدمت کیلئے بروئے کار لاتی رہیں گی۔