کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پولیس میں تقرر و تبادلے.سینٹرل پولیس آفس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر ڈی پی او ڈی ایس پی محمد خالد بزدار کو ایس ڈی پی او کنگری ۔ جبکہ ایکٹنگ ڈی ایس پی کرائم برانچ بلوچستان کوئٹہ انسپکٹر شین گل کمال کا تبادلہ کر کے ایس ڈی پی او درگ ٗ انسپکٹر کوئٹہ ڈسٹرکٹ اللہ وسایا کو ایس ڈی پی او برشور ، انسپکٹر زیارت ڈسٹرکٹ صوبیدار خان سیال کو ایس ڈی پی او توبہ کاکڑی جبکہ تعیناتی کے منتظر سی پی او کوئٹہ جان محمد کو ایس ڈی پی او دامان بغائو ٗ انسپکٹر کرائم برانچ کوئٹہ محمد شہباز کا تبادلہ کر کے ایس ڈی پی او سرانان ٗانسپکٹر کرائم برانچ کوئٹہ مجیب الرحمٰن لونی کو ایس ڈی پی او کاریزات چمن ٗ انسپکٹر ژوب ڈسٹرکٹ صلاح الدین کا تبادلہ کر کے ایس ڈی پی او مرگا کبیزئی جبکہ انسپکٹر ژوب رینج احسان اللہ کو ایس ڈی پی او صدر مندوخیل ٗتعیناتی کے منتظر ایس پی آفس قلعہ سیف اللہ ڈی ایس پی عبداللہ خان کا تبادلہ کر کے ایس ڈی پی او قلعہ سیف اللہ تعینات کر دیا گیا جبکہ ایکٹنگ ایس ڈی پی او قلعہ سیف اللہ انسپکٹر جہانزیب کے خدامات ڈی آئی جی ژوب کے حوالے کر دیاگیاہے۔ انسپکٹر زبیر احمد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کو ایس ڈی پی او بیلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔