• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،غیر رجسٹرڈ جوس یونٹ سیل،خام مال ضبط

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے مغربی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ جوس یونٹ کو سیل کرکے موقع پر موجود تمام خام مال ضبط کرلیا۔ انسپیکشن کے دوران یونٹ کا پروڈکٹ رجسٹریشن اور فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے کے علاوہ لیب رپورٹس اور پری مکس کی ٹریس ایبلٹی کا ریکارڈ بھی دستیاب نہیں تھا۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جوس مصنوعات پر درج لیبلنگ بھی فوڈ سیفٹی قوانین کے مطابق نہیں تھی، جس پر یونٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ فوڈ بزنس آپریٹرز کو متعلقہ اسٹاک مارکیٹ سے مصنوعات واپس منگوانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔دورانِ انسپیکشن ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے کوک، اسپرائٹ اور فانٹا کی بڑی مقدار میں زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس بھی برآمد کرکے ضبط کرلی گئیں، جبکہ غیر معیاری اسٹوریج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے تقریباً 600 پیکٹ کھجوروں کا اسٹاک بھی تحویل میں لے لیا گیااس موقع پرڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی فخرالدین مری نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ، ناقص اور زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور فوڈ سیفٹی قوانین پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید