• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب رئیسانی کے گھر پر حملہ صوبے کی تاریخ پر حملہ ہے،معتبرین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)رئیسانی قبیلے کی زیلی شاخوں کے سربراہاں و معززین ٹکری میر بیگ (سمالزئی) رئیسانی ، ٹکری محمد اعظم (زنگی زئی ) رئیسانی، ٹکری خیر جان ( راؤحسین زئی) رئیسانی، ٹکری فیض محمد (رستم زئی) رئیسانی ،ٹکری خدائے رحیم ( شورانزئی) رئیسانی اور معززین حاجی محمد اکرم رئیسانی، خورشید رئیسانی، راوت خان رئیسانی نے سرسرداران سراوان نواب ا سلم رئیسانی اور نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے مہر گڑھ میں واقع آبائی گھر پر حملے کو صوبے کی تاریخ ، ثقافت ، ورثے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سراوان ہاؤس بلوچستان میں آباد اقوام ،قبائل اور برادریوں کی ریڈ لائن ہےان خیالات کااظہار انہوں نے نوابزادہ میر رئیس رئیسانی سے ملاقات اور رابطے کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نواب محمد اسلم خان رئیسانی ،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ہماری ریڈ لائن ہیں اس سرزمین کے قبائلی عمائدین، معتبرین اور اقوام ان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید