• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن ، اشتہاریوں سمیت 69 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاون میں اشتہاریوں سمیت 69 ملزمان گرفتار کر لئے اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,590 گرام آئس، 510گرام چرس،دو کلاشنکوف ،دو گن اور مختلف بور کے پانچ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ مجرمان اشتہاری ، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 57 مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔
اسلام آباد سے مزید