• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس بحرِ کرم کی گریڈ 21میں ترقی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس سابق انٹرنیشنل اتھلیٹ بحر کرم کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔جامعہ پشاورکے آفس آرڈر کے مطابق یہ منظوری جامعہ پشاور کے سینڈیکیٹ کے 460ویں اجلاس میں دی گئی، اس سے قبل سلیکشن بورڈ نے ان کی ترقی کی سفارش کی تھی۔بحر کرم طویل عرصے سے جامعہ پشاور میں کھیلوں کے شعبے سے وابستہ ہیںجنہوں نے دنیا کے 25 ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بطور ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی کی کھیلوں کی سرگرمیوں، بین الجامعات مقابلوں اور مختلف کھیلوں ایونٹس کے انعقاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پشاور سے مزید