ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کا الجنات فارمیسی پر چھاپہ ،شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والے مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا سرکل آفس منتقل ۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر ریڈنگ ٹیم تشکیل دیکر الجنات فارمیسی سبزہ زار میٹرو سٹیشن پر چھاپہ مارکر مالک رانا احسن اور محمد زبیر کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے لوٹی ہوئی رقم کے ثبوت اور چیکس برآمد کرلیے گئے ۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم رانا احسن نےشہریوں کو گمراہ کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے ازبکستان پیکنگ کے ویزوں پر بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹور رہے تھے جو اپنے گروہ حسیب وغیرہ کے ہمراہ ملتان سمیت دیگر شہر میں بھی شہریوں کو جھانسہ دیکر لوٹنے میں مصروف عمل پائے گئے ۔گرفتار ملزمان کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا اور دیگر گروہ کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔