ملتان(سٹاف رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے انتظامی بنیادوں پر مختلف سرکاری ہسپتالوں اور طبی اداروں میں تعینات 7 سٹور کیپرز کے تبادلے و تقرریاں کر دی ہیں‘ اس حوالے سے محکمہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق فیض رسول، سٹور کیپر نشتر ہسپتال ملتان سے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی، محمد شہزاد، سٹور کیپر ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا سے شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان، جبکہ محمد حسیب، سٹور کیپر بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی سے نارووال میڈیکل کالج نارووال ، محمد عرفان، سٹور کیپر بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی سے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، منظور احمد، سینئر سٹور کیپر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سے ساہیوال میڈیکل کالج، محمد وقاص تاج، جونیئر سٹور کیپر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سے چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان جبکہ جام محمد اصغر، سٹور کیپر شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان سے علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ تعینات کر دئیے گئے ۔