ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر نے طاہرہ حبیب جالب کے ساتھ پنجاب حکومت کی طرف سے ناروا سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی انقلابی شاعر حبیب جالب جس نے ہمیشہ عوام کیلئے آواز بلند کی اور ضیا آمریت کے خلاف ڈٹ کر عوامی ترجمانی کرتے ہوئے پولیس سے مار کھائی لیکن عوامی ترجمانی نہیں چھوڑی آج اسی ضیائی سوچ کو پروان چڑھاتے ہوئے حبیب جالب کی بیٹی طاہر حبیب جالب کا ڈھابہ گرا کر اس کو معاشی بدحالی کا شکار کیا جا رہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی اس جابرانہ و آمرانہ طرز عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کرتی ہے کہ آپ نے جو پیرا فورس بنائی ہے اس کو لگام کو ڈالیں ۔