• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم پر، رکن سلیکشن کمیٹی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) رکن سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید نے شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم پر ڈالتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پرفارم نہ کر رہے ہوں تو سیریز کے مکمل ہونے کا انتظار نہیں کیا جاسکتا۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی پروپیگنڈا کیا گیا تو ملاقات کو روکا جاسکتا ہے۔ میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے مطمئن ہیں مگر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ اب بھی فیملی کا ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر یہ چیئرمین پی سی بی کا بھی فیصلہ تھا تو تب بھی سلیکشن کمیٹی کو توثیق نہیں کرنی چاہئے تھی۔چاروں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت کا حکم دے دیا ہے اور بچوں سے فون پر بات کرانے کی ہدایت دے دی ہے اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو پندرہ روز میں عملدآمد کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید