• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23 برسوں سے تعطل کا شکار نالہ لئی نے بپھر کر انتظامی و سیاسی عدم دلچسپی کا پول کھول دیا

راولپنڈی(راحت منیر)23برسوں سے تعطل کا شکار نالہ لئی نے بپھر کر انتظامی و سیاسی عدم دلچسپی کا پول کھول دیا ،راولپنڈی کا اہم ترین میگا پراجیکٹ نالہ لئی گزشتہ23برسوں سے تعطل کا شکار ہے ،تقریبا 17کلو میٹر لمبے نالہ لئی میں شہر کے 13 اور کینٹ کے5 بڑےاور 450سے زائدچھوٹے نالے ملتے ہیں،نالہ لئی کی پہلی سٹڈی جائیکا نے2003میں کی،آج تک منصوبہ کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ ہوسکا نہ ہی کام شروع ہوسکا، مستقل حل کے بجائےصفائی/ڈی سلٹنگ کے نام پر کروڑوں روپے ہرسال ضائع کئے جاتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید