• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت، تھانہ جات جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں بحال کئے جائیں

پشاور (نیوز رپورٹر) کابینہ پشاور بار ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر پشاور بار ایسوسی ایشن قیصر زمان ایڈووکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر غور کیا گیا، جس کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ حبیب اللہ اور کچہری کی عدالت بمعہ متعلقہ تھانہ جات، جوڈیشل کمپلیکس پشاور سے حیات آباد منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ کابینہ پشاور بار ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے وکلاء اور سائلین کے مفادات کے منافی قرار دیا ۔ اجلاس میں متعلقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ نوٹیفکیشن فوری واپس لے کر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت اور متعلقہ تھانہ جات کو دوبارہ جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں بحال کیا جائےبصورت دیگر پشاور بار ایسوسی ایشن کے احتجاج کا عمل کا حق محفوظ رکھتی ہے کیونکہ مذکورہ نوٹیفکیشن پشاور بار ایسوسی ایشن کے وکلاء اور بالخصوص نو جوان وکلاء کے مستقبل کیلئے مضر ہے۔ اجلاس میں صدر پشاور بار ایسوسی ایشن قیصر زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ عوام، وکلاء اور عدالتی عملے کو تمام ضروری عدالتی و متعلقہ سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں، تاکہ مقدمات کی موثر پیروی، عدالتی کاروائی اور انتظامی امور میں آسانی پیدا ہو اور متعلقہ اداروں کو مختلف مقامات پر منتقل کرنے سے جوڈیشل کمپلیکس کے بنیادی تصور اور مقصد کو نقصان پہنچتا ہے۔
پشاور سے مزید