• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، استعمال شدہ سرنج ،غیرمعیاری ادو یات تیارکر نیکا انکشاف،1ملزم گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے بیزوقبرکے قریب گھر میں استعمال شدہ سرنج، کینولے اور غیرمعیاری ادوایات تیار کرکے انہیں فروخت کرنے نے کا انکشاف ہوا ہے ، ضلعی انتظامیہ او رپولیس نے گھر پر چھاپہ مار کرمالک مکان کو گرفتار کرلیا جبکہ استعمال شدہ اشیاءاور ادوایات برآمد کرلی گئی ہیں۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر پشاور فضاءنے تھانہ یکہ توت ایس ایچ او ریاض آفریدی اور ڈرگ انسپکٹرکے ہمراہ بیزوقبر کے قریب گھر پر چھاپہ ماراجہاں ایک گھر میں مالک سمیت 3مزدور بھی موجود تھے اور گھر کے اندر مبینہ طور پر غیرمعیاری اور ایکسپائر ادوایات تیار کرکے وہاں سے سپلائی کی جاتی تھیں ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزمان ہسپتالوں، دکانوں اور گندگی کے ڈھیر سے استعمال شدہ اور پھینکے گئے سرنجز، کینولے اورکیتھیڈر اٹھا کر ان کی دوبارہ مرمت کرتے تاکہ انہیں تیار کرکے سپلائی کیاجاتا تھا جو آگئے شہریوں پر فروخت کیاجاتا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ گھر سے سرکاری ادویات بھی برآمد کرلی گئی ہیں جن پر سٹیمپ لگے ہوئے تھے اور وہ ناقابل فروخت تھے۔ پولیس نے ایک ملزم مالک کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
پشاور سے مزید