• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزراء، مشیر اور معاونین سے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا حکم، ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ ارسال

پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سے سرکاری رہائش گاہیں واپس لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیامحکمہ انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عہدہ ختم ہونے کے بعد سابق وزراء قواعد کے مطابق سرکاری بنگلے خالی کرنے کے پابند ہیں، مراسلے کے مطابق سابق وزیر بلدیات مینا خان آفریدی سے 5-A فورٹ روڈ، سابق وزیر ہاؤسنگ امجد علی خان سے 3/9 جھیل روڈ، سابق وزیر قانون آفتاب عالم سے 2-A/ SAQ، سابق وزیر ریلیف عاقب اللہ خان سے 18-19/4-RCG بنگلہ خالی کرایا جائے گااسی طرح سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم سے 2-B/ SAQ، سابق وزیر لیبر فیصل ترکئی سے 18-19/5-RCG اور سابق ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی سے 15-RCG رہائش گاہ خالی کرائی جائے گی، محکمہ انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر سے مجسٹریٹ، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس نفری اور لیڈی کانسٹیبل تعینات کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ آج سہ پہر 3:30 بجے سرکاری رہائش گاہوں کا قبضہ واپس لیا جا سکے۔
پشاور سے مزید