پشاور(جنگ نیوز)اباسین آرٹس کونسل پشاور کی مجلس عاملہ کا اجلاس خاطر غزنوی آڈیٹوریم پشاور میں اباسین آرٹس کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسن خان خٹک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر نائب صدر خواجہ یاور نصیر، نائب صدر پروفیسر ناصر علی سید (صدارتی اعزازیافتہ)، مشیر ادبیات عزیز اعجاز، مشیر میڈیا ناز پروین، ڈاکٹر شاہدہ سردار(صدارتی اعزاز یافتہ )، آباد حسن خان خٹک، ثمینہ قادر، پروفیسر ڈاکٹر صدف عنبرین، پروفیسر ارشد حسین ملک، اعزازی سیکریٹری جہاں زیب ملک (صدارتی اعزاز یافتہ)۔ سدرتہ المنتہی اور تنویر احمد نثار نے شرکت کی۔ اجلاس نے کونسل کی گذشتہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسے اطمینان بخش قرار دیا۔