پشاور(جنگ نیوز) چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک نظام اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں ۔