• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ لائیو سٹاک کے 4 افسران کے تبادلوں کے احکامات

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو کے 4افسران کو گریڈ 17سے 18میں ترقی دے کر تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز (بی ایس 17) محمد نعمان کو ترقی کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز (بی ایس 18) نوشہرہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز صوابی تنویر شہزاد کو ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز (بی ایس 18) ٹی سی ٹی سی سوات تعینات کیا گیا ہے جو مدین میں فرائض سر انجام دیں گے۔اس کے علاوہ ہیڈ کوارٹر پشاور میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز صدام حسین کو بھی ترقی کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز (بی ایس 18) ہیڈ کوارٹر پشاور میں خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید