• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر میں غیر معیاری خوراک کے کاروبار کیخلاف خصوصی مہم شروع

پشاور(جنگ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری گوشت، دودھ، سبزیوں، پھلوں اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیائے خورونوش کے کاروباروں کے خلاف صوبہ بھر میں خصوصی مہم شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کاشف اقبال جیلانی نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ پشاور کے چارسدہ روڈ، دلازاک روڈ اور فقیر آباد میں اچانک چھاپے مارے اور مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے سلاٹر ہاؤس، قصائیوں کی دکانوں، دودھ کی دکانوں اور دیگر اشیائے خورونوش فروخت کرنے والے مراکز کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دودھ کی ایک دکان کو وارننگ نوٹس جاری کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نے چارسدہ روڈ پر شاہ عالم میں واقع سلاٹر ہاوس کا بھی معائنہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری لانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو صفائی اور حفظانِ صحت کے تقاضے پورے کرنے اور فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔گورنرخیبرپختونخوا کی ہدایات کے تحت شروع کی گئی خصوصی مہم کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل نے صوبہ بھر کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کو کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
پشاور سے مزید