• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی سپیکر کے گھر چھاپے، گرفتاری روک دی گئی ، گھر سیل کرنیکا نوٹیفکیشن معطل

پشاور (نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کے گھر پر پولیس چھاپے،سرکاری گھر سیل کرنے اور تھری ایم پی او کے تحت ممکنہ گرفتاری کے خلاف دائر رٹ درخواست پر ان کی گرفتاری روک دی اور گھر سیل کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارہ کی جانب سے جس ان کے وکیل یاسر خٹک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل بنچ نے رٹ کی سماعت شروع کی اس دوران ڈپٹی سپیکر کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ کہ اسکی موکلہ ثریا بی بی خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ہیں اور انہیں 2024 میں سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی تھی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 11 اکتوبر کو صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد 14 اکتوبر کو درخواست گزار کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا اور گھر کو سیل کردیا، جو غیر قانونی اقدام ہے۔
پشاور سے مزید