• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیڈو کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرعبدالکریم ریٹائرڈ ہوگئے

پشاور(جنگ نیوز)محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہائیڈرالوجی انجینئر عبدالکریم قاسم اپنی 60سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے۔ انہوں ادارہ ہذامیں 38سال خدمات سرانجام دیںاور Hydrology کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ پیڈوکے مختلف منصوبوں کے لئے فیلڈ پرموجود ہوکراعدادوشماراکٹھے کرکے انکی کامیاب تکمیل ممکن بنائی۔ انجینئرعبدالکریم قاسم کی ریٹائرمنٹ پر پیڈوایمپلائزیونین اور پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن سمیت ادارے کے ملازمین وافسران کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں ان کی ادارے کے لئے گرانقدرخدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیااورانہیں پھولوں کے ہارپہناتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پیڈو انجینئرانوارالحق کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔
پشاور سے مزید