• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھرا، کینٹ بورڈ ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،لاش خزانہ روڈ سے برآمد

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے متھرا میں نامعلوم افراد نے کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول ایک روزقبل لاپتہ ہوا جس کی اگلے روز نعش ملی ہے ۔ تھانہ متھرا پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے علی الرحمن ولد سیدالرحمن ساکن باغ آرمان متھرا نے بتایاکہ اس کا 30سالہ بھائی شفقت حسین کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں ملازم تھا جو بعد میں متھرا بازار میں کاسمیٹکس کی دکان میں بھی بیٹھتاتھا ۔منگل کی رات اس نے معمول کے مطابق دکان بند کی لیکن وہ گھر واپس نہیں لوٹا۔ بعد میں انہوں نے تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ کی ۔ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ روزشفقت حسین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاجس کی نعش متھرا خزانہ روڈ سے برآمد کی گئی ہے۔مدعی کے مطابق بھائی نے تیسری شادی کی ہے اور تیسری شادی پر مسماة(م) کے بھائی اسفندیار ہمارے ساتھ ناراض اور اس نے راضی نامہ نہیں کیاہے۔پولیس نے مقتول کے سی ڈی آرپر کام شروع کردیا جبکہ مختلف پہلووں سے قتل کیس کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید