• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری زراعت سے فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

پشاور(جنگ نیوز) سیکرٹری زراعت خیبر پختونخوا عامر آفاق نے فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی، جس میں کھاد کی دستیابی، ترسیل کے نظام اور زرعی شعبے کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے بالخصوص ربیع سیزن میں گندم کی بوائی کے لیے کھاد کی بروقت دستیابی، یوریا سمیت دیگر کھادوں کی ترسیل اور اس سلسلے میں درپیش مشکلات سے سیکرٹری زراعت کو آگاہ کیا۔ وفد نے کھاد کی بلاتعطل فراہمی اور ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اپنے مسائل اور تحفظات پیش کیے۔سیکرٹری زراعت عامر آفاق نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ کھاد کی دستیابی اور ترسیل سے متعلق معاملات وفاقی حکومت کے متعلقہ فورمز پر اٹھائے جائیں گے، تاکہ مسائل کے حل اور کھاد کی مؤثر فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔سیکرٹری زراعت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں زرعی سرگرمیوں کے فروغ، کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کے حل اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد کے مسائل کے مؤثر ازالے کے لیے تمام متعلقہ فورمز پر اپنا کردار ادا کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید