پشاور (سٹاف رپورٹر ) خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں سے باجوڑ، شمالی وزیرستان، بنوں، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (ARDC) کے ارکان میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پانچ اضلاع کے لیے نئے ارکان نامزد کیے گئے ہیں۔ ضلع باجوڑ سے ملک ناصر ، شمالی وزیرستان سے ملک روح اللہ، بنوں سے ملک فرمان اللہ، جنوبی وزیرستان اپر سے ملک محمد فاروق محسود اور جنوبی وزیرستان لوئر سے ملک حاجی ظفر خان کو ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ضلع باجوڑ سے شہاب الدین خان، ضلع شمالی وزیرستان سے مولانا مصباح اللہ داوڑ، ضلع بنوں سے باز محمد، ضلع جنوبی وزیرستان اپر سے سابق سینیٹر صالح شاہ اور ضلع جنوبی وزیرستان لوئر سے ملک محمد جمیل کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے، ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے ارکان میں یہ تبدیلی پانچ نامزد اضلاع کی نمائندگی کے حوالے سے اہم انتظامی پیش رفت ہے۔ نئے نامزد ارکان کی ذمہ داریاں متعلقہ کونسل کے دائرہ کار کے مطابق ہوں گی۔