ریاض(شاہد نعیم) سعودی نیشنل سائبرسکیورٹی اتھارٹی نے پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے ساتھ سائبر سکیورٹی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے گورنر انجینیئر ماجد بن محمد المزید اور پاکستانی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔