جدہ(شاہد نعیم)پاکستان کے مستقل مندوب برائے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سفیر سید محمد فواد شیر نے او آئی سی کے نومنتخب سیکرٹری جنرل اسماعیل ولد شیخ احمد سے جدہ میں او آئی سی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔سفیر فواد شیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جانب سے سیکرٹری جنرل کو مبارکباد کا خط پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا متفقہ انتخاب ان کی سفارتی صلاحیتوں اور رکن ممالک کے اعتماد کا مظہر ہے۔