کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عبدالخالق شہید پولیس تھانے کے عملے نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک کاروائی کے دوران دو ملزمان حاجی محمد اور محمد اسماعیل کو گرفتار کرکے ان قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور ایک عدد پستول برآمد کرلیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔