کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سریاب میں مسلح رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر ایک شہری سے ہزاروں روپے لوٹ لئے، مزاحمت پر اسے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ شہید محمود الرحمٰن سریاب کے علاقے میں نامعلوم رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر کلیم اللہ سے 35 ہزار روپے چھین لئے جبکہ مزاحمت کرنے پر اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔