• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردارنثارعلی ہزارہ کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ گورنر مندوخیل

کوئٹہ(خ ن)گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے سابق صوبائی وزیرسردار نثار علی ہزارہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنرنے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔