• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغرخان اچکزئی کی گرفتاری قابل مذمت ہے، علی احمد کرد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علی احمد کرد نائب صدر عبدالغنی خلجی اور راحب خان بلیدی نے اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اصغر خان اچکزئی ایک امن پسند جمہوریت پسند قوم دوست رہنما اور باچا خان ، نواب خیربخش مری ، سردار عطاء اللہ خان مینگل ،خان عبدالولی خان کے فکر فلسفہ کے پیروکار ہیں انہوں نے کہاکہ اصغر خان اچکزئی نے ہمیشہ بلوچستان کے قومی حقوق ساحل و وسائل کی تحفظ جمہوریت کی بحالی کیلئے توانا آواز کے طور پر پہچانے جاتے ہیںبیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ اصغر خان اچکزئی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید