کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین(سی بی اے) کے مرکزی جوائنٹ صدر و صوبائی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی، وائس چیئرمین محمد یار علیزئی، صوبائی سیکرٹری سیدآغامحمد، جوائنٹ سیکرٹری محمدآصف لہڑی، سیکرٹری نشرواشاعت محمدرفیق مندوخیل اور سیکرٹری فنانس ملک افتخاراحمد نے قلات سب ڈویژن کیسکو کے رحمت اللہ ALM کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے انھوں نے کہا کہ کیسکو انتظامیہ کی بدانتظامی اورنااہلیوں کا نتیجہ ہے کہ آج کیسکو ہیڈآفس میں موجود شہداء کے یادگاری مینار پر ایک اورشہید کا اضافہ ہوا ہے انھوں نے کہا کہ کیسکو کے محنت کشوں کی آئے روز المناک اموات اورمعذوریوں کی سب سے بڑی وجہ کیسکو میں 2010ء کے بعد اسٹاف کابھرتی نہ ہونا،معیاری پی پی ای اور ٹی اینڈ پی کا فقدان ہے سیکورٹی کے بغیر کیسکو کے کارکن کام کررہے ہیں جوکہ خطرناک ہے انہوں نے کیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اورکیسکو انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ گریڈ20اورگریڈ19 کے افسروں کیبجائے 70فیصد خالی آسامیوں پر نچلے درجے کے ملازمین کی بھرتیوں کا اہتمام کیا جائےمزدوروں کو معیاری پی پی ای، ٹی اینڈ پی اور فیلڈ میں گاڑیاں دی جائیں۔